ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور وکے30ہزار طلباء نے ہیلو کلاس آن لائن ٹیوشن سے فائدہ حاصل کیا

بنگلور وکے30ہزار طلباء نے ہیلو کلاس آن لائن ٹیوشن سے فائدہ حاصل کیا

Mon, 06 Mar 2017 11:15:01    S.O. News Service

بنگلورو،5؍مارچ(ایس اونیوز) ہندوستان میں طلباء اور اساتذہ کی تعداد میں بہت بڑا فرق پایا جاتاہے۔ وزارت انسانی وسائل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 2005/06میں ہندوستان میں پرائمری اور ہائر پرائمری اسکولوں میں طلبا اور اساتذہ کا تناسب 46.1اور34.1رہاتھا۔2015میں یونسیکو کی ایک جائزہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ2؍ ملین سے زیادہ طلباء اور اساتذہ کے تناسب کو دھیان میں رکھ کر ہیلو کلاس روم نامی آن لائن ٹیوشن پورٹل قائم کیاگیا اور آن لائن پر طلباء کو ٹیوشن دئے جارہے ہیں۔ اس اسکیم کو جاری کرنے کے بعد اب بڑی تعداد میں طلباء اس آن لائن پورٹل سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ اب تک بنگلور بہتر میں ہی ایک لاکھ طلباء اور4؍ہزار اساتذہ کورس ہیلو کلاس آن لائن ٹیوٹرنگ پلاٹ فارم سے جوڑاگیاہے۔ ریاضی ، فزکس، کیمسٹری اور انگریزی کوچنگ حاصل کرنے بنگلور میں 30ہزار طلباء اس پلاٹ فارم سے جڑے ہیں۔ہیلو کلاس کے سی ای او پرکاش رنگاراجن نے بتایا کہ انہوں نے مسٹر بھاسکر کے ساتھ مل کر یہ پورٹل قائم کیاتا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے اور طلبا نے اسے سود مند سمجھ کر اس جانب توجہ دینی شروع کی۔ اس وقت اسکولی طلباء بھی ویب اور انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہیں اور توقع ہے کہ2020 تک انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد730ملین تک پہنچ جائے گی اور تعلیم کے شعبہ میں طلباء اب ہیلو کلاس کانسپٹ کے تحت آن لائن ٹیوشنس کو فوقیت دیں گے۔ ہیلو کلاس نے 4ہزار تجربہ کار اور قابل ٹیوٹرس کی خدمت حاصل کی ہے۔ ہندوستان بھر کے80فیصد اضلاع میں اب یہ سہولت فراہم ہے۔ 50فیصد سے زائد طلباء جو اس پورٹل کا استعمال کرر ہیں ان کا تعلق چھوٹے شہروں سے ہے۔


Share: